عہد نبویﷺ کا قمری و شمسی کیلنڈر — Page 80
A یعنی تو میری آنکھ کی پتلی تھا میں تو تیری موت سے اندھا ہو گیا ہوں۔اب بعد اس کے جو چاہیے مرے۔مجھے تو تیرے ہی مرنے کا خوف تھا۔حضرت عمر کا نیام سے تلوار نکال کر کہنا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے گا کہ محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں تو میں اس کا سر قلم کردوں گا۔حضرت ابوبکر صدیق کا خطبہ اور آیت وَمَا مُحَمَّدُ إِلا رَسُولُ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ آل عمر السا (۱۴۵) کی تلاوت اور اسلام میں اولین اجماع امت وفات مسیح ناصری پر - سقیفہ بنو ساعدہ میں انتخاب خلافت اور حضرت ابو بکر کی ابتدائی بیت۔بعد ازاں مسجد نبوی میں بیعت عام - آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل و تکفین وصیت نبوی کہ میرے جنازہ میں صرف درود شریف پڑھنا۔ارشاد علی کہ انحصور حیات دوصال میں تمہارے امام ہیں۔اس لئے جنازہ کے وقت کوئی اور امام نہ ہوگا۔وصیت نبوی اور ارشاد علی کے عین مطابق جنازہ اور ۲۸ مئی ۷۳۲ء کو حجرہ عائشہ صدیقہ میں تدفین اور آفتاب نبوت کا دوسرے جہان میں طلوع گنبد خضری کی تعمیر کا ایمان افروز واقعہ جو آنحضرت کے زندہ نبی ہونے کا بھی نشان ہے۔يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِما في هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعَتْ ثَابِ