درثمین مع فرہنگ — Page viii
عرض حال حضرت اقدس مسیح موعود و مهدی مجهود مرزا غلام احمد قادیانی۔۔۔۔کے پر معارف روح پر در منظوم اردو کام دورتمین کی اشاعت کی سعادت حاصل ہونا غیر معمولی فضل خداوندی ہے۔یہ کیا احساں ترا ہے بندہ پرور کروں کس منہ سے شکر اے میرے داور اگر ہر بال ہو جائے سخن ور تو پھر بھی شکر ہے امکاں سے باہر دنیا کی تاریخ میں یہ ایک منفرد کتاب ہے جو ایک موعود امتی نبی کا منظوم کلام ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اشاعت حق اور دفاع دین کے لئے غیر معمولی بوش و پیش عطافرمائی تھی آپ کے علم کلام کے سب موضوعات کمال حکمت سے اس کتاب میں یکجا ہیں۔ذات و صفات خداوندی کلام الہی کے حقائق و معارف عحضرت محمد رسول اللہصلی الہ علیہ علی الو تم کے بلندو بالاخلاق، احکام شرعیت کی تبلیغ ، ایمان واعمال صالحہ کا ذکر اورسلسل حلقہ کی صداقت کے نشانات سب اس سدا بہار گلستان میں موجود ہیں۔در ثمین کیا ہے ؟ دور آخرین میں احمد کے جمال کی ایک دلفریب تصویر ہے۔انتہائی شیریں، سادہ اور اونشین انداز سے دلوں کو مسخر کر لیا ہے۔آپ لسان و قلم کے جہاد کے داعی تھے اور اس کا خوب حق ادا کیا ہے حسین بیان کا ہر پہلو اپنی انتہائی لطافتوں کے ساتھ یہاں موجود ہے۔اس اہی تائید یافتہ سلطان کے زبان وبیان کی خوبیوں کا بیان ممکن نہیں دراصل یہ کسی انسان کے بس کا ہے بھی نہیں۔یہ ایک عارف باللہ کا امام الکلام ہے۔