درثمین مع فرہنگ — Page 57
مسلمانو ! بناؤ تام تقوی کہاں ایماں اگر ہے خام تقویٰ یہ دولت تو نے مجھ کو اے خُدا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي اخْزَى الْأَعَادِى خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کہا " ہر گز نہیں ہوں گے یہ برباد پڑھیں گے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر مجھے کو یہ تو نے بار ہا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي الہامی مصرع مری اولاد سب تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت سے ہوا ہے یہ پانچوں جو کہ نسل سیدہ ہے ہیں ہیں پنج تن جن پر بنا ہے یہ تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي الهامی مصرع ولے تو نے مجھے یہ مہر و کتاب یہ سب میں میرے پیارے تیرے اسباب دیکھایا تو نے وہ اسے رب از باب کہ کم ایسا دکھا سکتا کوئی خواب یہ تیرا فضل ہے اے میرے بادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي 57