درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 52 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 52

بشیر احمد، شریف احد اور مبارکہ کی آمین خدایا اے میرے پیارے خُدایا یہ کیسے ہیں ترے مجھ پر عطایا کہ تو نے پھر مجھے یہ دن دکھایا کہ بیٹا دوسرا بھی پڑھ کے آیا بشیر احمد جسے تو نے پڑھایا شیفا دی آنکھ کو بینا بنایا شریف احمد کو بھی یہ پھل کھلایا که اُس کو تو نے خود فرقاں سکھایا آزمایا کلام حق کو ہے فرفر سُنایا یہ چھوٹی عمر پر جب برس میں ساتویں جب پیر آیا تو سر پر تاج قرآں کا سجایا ترے احسان ہیں کے رَبِّ البرایا مبارک کو بھی پھر تو نے چلایا جب اپنے پاس ایک لڑکا بُلایا تو دے کر چار جلدی سے ہنسایا غموں کا ایک دن اور چار شادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي اور ان کے ساتھ دی ہے ایک دختر ہے کچھ کم پانچ کی وہ نیک اختر کلام اللہ کو پڑھتی ہے فرفر خدا کا فضل اور رحمت سراسر ہوا اک خواب میں یہ مجھے یہ اظہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر 52 52