دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 93 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 93

۹۳ قربان وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے ٹور سارا نام اُس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اُس پر ہر اک نظر ہے بدر الذبے یہی ہے پہلے تو رہ میں ہارے پار اُس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخدا یہی ہے پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے وہ یار لامکانی دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے وہ دلبر نهانی دیکھا ہے ہم نے اس سے بس رہ نما یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب و امیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے حق سے جو حکم آئے سب اُس نے کر دکھائے جو راز تھے بتائے نعم العطاء یہی ہے