دُرِّثمین اُردو — Page 76
24 پیشگوئی زلزلہ عظیمہ سونے والو! جلد جاگو یہ نہ وقت خواب ہے جو خبر دی وہی حق نے اُس سے دل بیتاب ہے زلزلہ سے دیکھتا ہوں میں زمیں زیر و زبر وقت اب نزدیک ہے آیا کھڑا سیلاب ہے ہے سر رہ پر کھڑا نیکوں کی وہ مولیٰ کریم نیک کو کچھ غم نہیں ہے گو بڑا گرداب ہے کوئی کشتی اب بچا سکتی نہیں اس سیل سے خیلے سب جاتے رہے اک حضرتِ تواب ہے 000 اشتهار النداء من وحي السماء مطبوعہ اخبار بدرمئی ۱۹۰۵ء