دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 21 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 21

۲۱ چوله بابا نانک یہی پاک چولا ہے سکھوں کا تاج یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج یہی ہے کہ نوروں سے معمور ہے جو دور اِس سے اُس سے خدا دور ہے یہی جنم ساکھی میں مذکور ہے جو انگر سے اس وقت مشہور ہے یہ اسی پر وہ آیات ہیں بینات کہ جن سے ملے جاودانی حیات نانک کو خلعت ملا سرفراز خدا سے جو تھا درد کا چارہ ساز اسی سے وہ سب راز حق پا گیا اسی سے وہ حق کی طرف آ گیا ہر اِک بد گہر سے چُھڑایا اُسے اسی نے بلا سے بچایا اُسے ذرا سوچو سیکھو! یہ ! یہ کیا چیز ہے؟ یہ اُس مرد کے تن کا تعویذ ہے یہ اُس بھگت کا رہ گیا اِک نشاں نصیحت کی باتیں حقیقت کی جاں گرنتھوں میں ہے شک کا اک احتمال کہ انساں کے ہاتھوں سے ہیں دست مال جو پیچھے سے لکھتے لکھاتے رہے خدا جانے کیا کیا بناتے رہے گماں ہے کہ نقلوں میں ہو کچھ خطا کہ انساں نہ ہووے خطا سے جدا مگر یہ تو محفوظ ہے بالیقیں وہی ہے جو تھا اس میں کچھ شک نہیں اِسے سر پر رکھتے تھے اہلِ صفا تذلیل سے، جب پیش آتی بلا ! جو نانک کی مدح و ثنا کرتے تھے وہ ہر شخص کو یہ کہا کرتے تھے