دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 70 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 70

در عدن دعائیں اور نصائح خالد کے نام [ خالد ( عبدالرحیم خاں) ایک زمانہ میں انگلینڈ میں فیل ہوکر سخت گھبرا گئے تھے۔اور ان دنوں صحت بھی کچھ خراب ہو گئی تھی۔اس وقت ان کو ایک دعائیہ اور نصیحت کا خط لکھا تھا۔یونہی قلم برداشتہ۔وہ تہذیب النسواں لاہور 1925ء میں شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔مبارکہ ] جنوری 1925 السلام علیکم آگاہ ہو تم پہلے اسلام کی سنت سے دیتی ہوں دعا خالد پھر صدق و محبت سے مقبول دعائیں ہوں، سب دور بلائیں ہوں لے آئے خدا تم کو اب خیر سے، عزت سے رحمت کا رہے سایہ بڑھتا ہی رہے پایہ ہر وقت خدا رکھے آسائش و صحت سے صحت بھی ہو عزت بھی ہو دین بھی دولت بھی سیرت ہے بہت اچھی ظاہر ہو یہ صورت سے 70