دُرِّ عَدَن — Page 71
71 در عدن راضی ہو خدا تم سے، شیطاں ہو جدا تم سے لبریز رہے سینہ ایمان کی دولت سے فضلوں کی لگیں جھریاں ، خوشیوں سے کئے گھڑیاں انعام کی بارش ہو، خالق کی عنایت سے شفقت ہو، ہر اک سے مروّت ہو معمور ہو دل ہر دم خالق کی محبت سے مخلوق : مخدوم وہی ہو گا جو دین کا خادم ہو سب شان ہے مسلم کی اسلام کی شوکت سے بن جاؤ خدا کے تم آجائے گی خود دنیا جوڑے ہوئے ہاتھوں کو تر عرق ندامت سے ہاں یاد رہے خالد یہ شان ہے مومن کی مایوس نہیں ہوتا اللہ کی رحمت محنت ہو اگر سچی ضائع وہ نہیں ہوتی تم کام کئے جاؤ اخلاص سے ہمت سے ہمت نہ ހނ کبھی ہارو مایوس نہ ہو ہرگز بڑھ کر نہ ہٹو پیچھے، اکتاؤ نہ محنت سے