دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 75 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 75

در عدن (۳) درد دل درد کہتا ہے بہا دو خونِ دل آنکھوں سے تم عقل کہتی ہے نہیں! آہ و فغاں بے سود ہے خوف ہے مجھے کو کہ لگ جائے نہ اشکوں کی جھڑی آج میرا مطلع دل پھر غبار آلود ہے (۴) دعائيه مسعود احمد خان کو بچپن میں لکھ کر دیا تھا ] دو جہاں میں تجھ کو حاصل گوہر مقصود ہو اے مرے مسعود تیری عاقبت محمود ہو (آمین) 75