دُرِّ عَدَن — Page 108
در عدن مانا کہ ہم تیرے بھی ہیں اور بدنما بھی ہیں ظالم بھی ہیں شریر بھی ہیں پر ریا بھی ہیں پر یہ خیال رکھ تیرے گھر کا دیا بھی ہیں بھاری تو قصور ہے پر کچھ ہے خطا بھی ہیں منجدھار میں کشتی دیں پار اتارے کون؟ بگڑیں تو تیرے بن ہمیں بتلا سنوارے کون؟ اوروں سے ہوا تھا وہ ہم سے ہوا نہیں گئے تو ہم کو جگایا گیا نہیں ہم پہلوں سے جو سلوک تھا ہم سے کیا نہیں بھٹکے ہوؤں کو راہ بتائی تھی یا نہیں اوروں کے واسطے تیری سنت ہی اور تھی ان پر نظر رہی اور تھی شفقت ہی اور تھی بھٹکے وہ جب کبھی انہیں رستہ بتا دیا بھولے سبق جو کوئی اسے پھر پڑھا دیا 108