دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 99 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 99

99 در عدن سونپا تمہیں خدائے جہاں کی امان میں [ حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے یہ اشعار محترمہ صاحبزادی امتہ النور صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ بنت محترم میاں عبدالرحیم احمد صاحب کی تقریب شادی پر کہے تھے۔الفضل] سونپا تمہیں خدائے جہاں کی امان میں ہر خیر بخش دے تمہیں دونوں جہان میں رب ودود اپنی محبت عطا کرے آپس میں اتفاق و مودت عطا کرے سایہ رہے سروں پہ حفیظ و رقیب کا ہوتا رہے بلند ستاره نصیب کا ( الفضل ۳ دسمبر ۱۹۷۱ء)