دُرِّ عَدَن — Page 90
در عدن مومن قدم بڑھا کے ہٹاتے نہیں کبھی کو قضا کے تیر ڈراتے نہیں کبھی مردانہ وار بڑھتے ہیں سینہ سپر کئے غازی عدد کو پیٹھ دکھاتے نہیں کبھی بڑھتے چلو کہ منزل مقصد قریب ہے بڑھتے چلو کہ نصرت حق ہے تمہارے ساتھ پنے خدا کا ہاتھ دکھا دو خدا ئی کو جنت کے در کھلے ہیں شہیدوں کے واسطے رحمت خدا کی آئے گی خود پیشوائی کو بڑھتے چلو کہ منزل مقصد قریب ہے 90 ( الفضل ۲۳ اکتوبر ۱۹۶۵ء)