دُرِّ عَدَن — Page 89
89 در عدن مجاہدین کے نام [ حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے ذیل کی نظم ناسازی مطبع اور علالت کے باوجود کہی ہے۔آپ کی طبیعت بالعموم ناساز رہتی ہے۔نیز سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی علالت کی وجہ سے بھی آپ کا متفکر رہنا ایک طبعی امر ہے۔احباب ان ایام میں خصوصیت سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضور ایدہ اللہ کو اور حضرت سیدہ موصوفہ کو اپنے فضل سے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان مقدس بزرگوں کے بابرکت سایہ کو تا دیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔آمین] کرنا ہے جس کو پار وہ سرحد قریب ہے ہمت کرو زمین آب و جد قریب ہے ہو نذرِ جاں قبول تو مشہد قریب ہے بڑھتے چلو کہ منزلِ مقصد قریب ہے بڑھتے چلو کہ منزل مقصد قریب ہے ہاں ہاں یہ کیا کہ بیٹھ رہا جی کو چھوڑ کر بھائی خدا کے واسطے ایسا غضب نہ کر آنکھیں تو کھول، سر تو اٹھا ، دیکھ تو ادھر قصر مراد کے کلس آتے ہیں وہ نظر بڑھتے چلو کہ منزل مقصد قریب ہے