دُرِّ عَدَن — Page 83
83 احمدی بچیوں کی جانب سے دعا برائے خلیفة المسیح ایده الله در عدن قرار وسکوں دل کو آتا نہیں ہے کسی طور یہ چین پاتا نہیں ہے کڑا وقت ہے اور بڑا اضطراب کھلے ہیں مگر اس کی رحمت کے باب دل غمزدہ تو ہراساں نہ ہو دعا کر خدا سے، پریشاں نہ ہو بڑا اس نے احسان ہم پر کیا ہے طریقہ تسلی کا بتلا دیا ہے وہ ہے تیری شہ رگ سے زیادہ قریب کہا اس نے بندوں کو اِنِّی مُجِیب کہا میرے بندو! نہ ہونا ملول دعائیں کرو، میں کروں گا قبول وہی یاد وعده ترا کر رہی ہوں بڑی آس لے کر دعا کر رہی ہوں الہی ہمیں رنج و غم سے چھڑا دے خوشی کی خبر ہم کو جلدی سنا دے یہ ممکن نہیں ہے کہ خالی پھرے وہ ترے در پہ بندہ جو کوئی صدا دے خدایا میں ناچیز بندی ہوں تیری میں جو مانگتی ہوں مجھے وہ دلا دے