دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 61 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 61

61 در عدن نشان حقیقت کی آرزو ڈاکٹر سر محمد اقبال کی نظم۔کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباسِ مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں کے جواب میں مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکل مجاز میں جو خلوص دل کی رمق بھی ہے ترے ادعائے نیاز میں ترے دل میں میرا ظہور ہے ، ترا سر ہی خود سر طور ہے تری آنکھ میں مرا نور ہے ، مجھے کون کہتا ہے دور ہے مجھے دیکھتا جو نہیں ہے تو ، یہ تری نظر کا قصور ہے مجھے دیکھ طالب منتظر مجھے دیکھ شکلِ مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں تری جبینِ نیاز میں