دُرِّ عَدَن — Page 25
در عدن (۲) 25 اسرار محبت جو کود پڑا اس میں کھلا بھید یہ اس پر پوشیدہ ہے فردوس غار محبت صد ہر بند غلامی سے وہ ہو جاتا ہے آزاد کہتے ہیں جسے بندہ سرکارِ محبت“ ر کوہ مصائب کی بھی نہیں کرتا پروا وہ سر کہ اٹھا جس نے لیا بارِ محبت مطعون خلائق ہو تو ڈرتا نہیں اس سے ”دیوانه عاقل بره کارِ محبت ارباب محبت پہ یہ کیوں طعنہ زنی اے ہے بے خبر لذتِ آزار محبت گھرتے ہیں اسی دائرہ میں پانچوں حواس آہ جب قلب پہ پھر جاتی ہے پر کارِ محبت رہتا نہیں پھر کوئی دل وعقل میں جھگڑا ہو جاتے ہیں دونوں ہی گرفتار محبت پانچ حواس باطنی اور پانچ ظاہری