دُرِّ عَدَن — Page 26
26 (۳) در عدن معیار محبت جو عشق میں کامل تھے ہوئے یار پہ قرباں تکمیل ہوئی بن گئے معیارِ محبت“ مالک ہوئے مر مر کے حیات ابدی کے کھینچے گئے سو بار دار محبت کیا دیکھ لیا پھر جو پلٹ کر نہیں دیکھا کھوئے گئے دنیا سے پرستار محبت 66 محبوب کو دل دے کے بنے ”دلبر عالم “ سر دے دئے کہلا گئے ”سردار محبت“ اسباق محبت کے زمانے کو پڑھائے خود ہو گئے وہ نخل ثمر بار محبت