دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 11 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 11

در عدن (٢) 11 کیا کہیں ہم کہ کیا دیا تو نے ہر بلا سے چھڑا دیا تو نے آدمی میں نہ آدمیت تھی اس کو انساں بنا دیا تو نے لے کے آب حیات تو آیا مر رہے تھے جلا دیا تو نے سخت گرداب گمرہی میں تھے پار ہم کو لگا دیا تو نے بینا بنا دیا تو نے ہو کے اندھے پڑے بھٹکتے تھے ہم مقصود جو کہ پہنچائے وہی رستہ بتا دیا تو نے روح جس کے لئے تڑپتی تھی اس کا جلوہ دکھا دیا تو نے تیرا پایہ تو بس یہی تیرے پانے سے ہی خدا پایا مصحف دید عکس یزدانی منتہائے کمال انسانی صَلِّ عَلى نَيْنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ