دُرِّ عَدَن — Page 10
در عدن 10 صَلِّ عَلى نَيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ (1) میرے آقا مرے نبی کریم بانی پاک باز دین قویم شان تیری گمان سے بڑھ کر حسن و احسان میں نظیر عدیم تیری تعریف اور میں ناچیز گنگ ہوتی ہے یاں زبانِ کلیم تیرا رتبہ ہے فہم سے بالا سرنگوں ہو رہی ہے عقل سلیم مدح تیری ہے زندگی تیری تیری تعریف تری تعلیم ہے ساری دنیا کے حق میں رحمت ہے سب پہ جاری ہے تیرا فیض عمیم بند کر کے نہ آنکھ منہ کھولے کاش سوچے ذرا عدد و لتیم حق نے بندوں پر رحم فرمایا اک نمونہ بنا کے دکھلایا اسوه پاک خلق ربانی منتہائے کمال انسانی صَلَّ عَلَى نَبِيِّنَا صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ