درثمین فارسی کے محاسن — Page 232
حسن کلام کے مزید تفرق نمونے ذیل میں حسن کلام کی بعض اور مثالیں دیکھئے جن کے ساتھ کچھ تشریح بھی کر دی گئی ہے۔بد بوئے حاسدان نرساند زیان به من من هر زمان زرنا فه یادش معطر به در ثمین ) فرماتے ہیں کہ حاسدوں کی بدبود مخالفانہ باتیں) مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں، کیوں ؟ اس لئے کہ میں ہر وقت محبوب کی یاد کی خوشبو سے معطر رہتا ہوں، جو اس بدبو کو مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی ضائع کر دیتی ہے۔یہاں محبوب کی یاد کو خوشبو قرار دیا گیا ہے۔بلکہ نافہ کا لفظ لاکر اس یاد کو خوشبو کا منبع قرار دے دیا گیا ہے۔لہذا کسی منبع سے نکلنے والی خوشبو اتنی تیز ہوگی کہ وہ تیز سے تیز بدبو کو بھی دبا لے گی۔تاکید پر تاکید لانے کے باوجود الفاظ کتنے مختصر ہیں۔طبیعت پر بار نہیں بنتے۔بلکہ شگفتگی پیدا کرتے ہیں شعر کہنے کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ کم سے کم الفاظ میں زیادہ سے زیادہ مطالب سموئے جائیں۔که آی سعید زطاعون نجات خوابد یافت که جست و جست پتا ہے بچار دیوار مست YA+ دور ثمین ) کہنا یہ ہے کہ وہی نیک بخت طاعون سے نجات پاسکتا ہے، جو جلدی سے میری چار دیواری لے ترجمہ : حاسدوں کی بدبو مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔کیونکہ میںتو ہر وقت یاد خدا کے نافہ سے معطر رہتا ہوں۔کے ترجمہ : یعنی وہی خوش قسمت اس طاعوں سے نجات پائے گا، جو پیک کر میری چار دیواری کے اندر پناہ لے گا۔