دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 27
وہ نہیں کہ اس کو نکال دوں۔بد نصیب ، اور آنکھ نہ رکھنے والا مخالف جو چاہے سو کہے۔ہمارے نبی کریم صلعم نے کام کیا ہے۔جو نہ الگ الگ اور نه مل مل کر نجی سے ہو سکتا تھا ؛ اور یہ اللہ تعلی کا فضل ہے۔ذَالِك فضل الله يوتيه مَن يشاء در اصل بات یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا ایک الہام ہے : آسمان سے کسی تخت اُترے ، مگر تیرا تخت سب سے اُونچا بچھایا گیا۔اسی الہام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا ، کسی نبی سے افضیلت کا دعویٰ نہیں ، بلکہ اس زمانہ کے سربراہان مملکت سے رُوحانی اقتدار میں بڑھ کر ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ امام الزمان کی روحانی حکومت تخت اپنے دور کی مادی حکومتوں سے یقینا اونچا ہوتا مگر مصنف رسالہ نے اس واضح حقیقت کے باوجود حفوظات جلد ۲ صفحه ۱۷۴