احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 35
35 نہیں مگر محمد مصطفی علی (روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۱۹، کشتی نوح صفحه ۱۵) قرآن مجید سے سچی محبت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا: حقیقی اور کامل نجات کی راہیں قرآن نے کھولیں اور باقی سب اس کے ظل تھے۔سو تم قرآن کو تدبر سے پڑھو اور اس سے بہت ہی پیار کرو۔ایسا پیار کہ تم نے کسی سے نہ کیا ہو روحانی خزائن مطبوعه لندن ۱۹۸۴ جلد ۱۹، کشتی نوح صفحه ۲۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفائے کرام نے قرآن مجید کی ایسی عظیم الشان خدمت کی، گراں قدر رموز معرفت بیان فرمائے اور اپنی جماعت میں خدمت قرآن اور عشق قرآن کا ایسا جذبہ پیدا کیا کہ غیروں نے بھی بر ملا اس کا اعتراف کیا۔ایک معزز غیر احمدی صحافی میاں محمد اسلم نے مرکز احمدیت قادیان جا کر جو کچھ دیکھا اس کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: قرآن مجید کے متعلق جس قدر صادقانہ محبت اس جماعت میں میں نے قادیان میں دیکھی، کہیں نہیں دیکھی۔۔۔احمدی قادیان میں مجھے قرآن ہی قرآن نظر آیا۔۔۔۔۔جس طرف نظر اٹھتی تھی قرآن ہی قرآن نظر آتا تھا۔غرض قادیان کی احمدی جماعت۔۔۔ایسی جماعت ہے جو دنیا میں عملاً قرآن مجید کی خالصہ اللہ پیرو اور اسلام کی فدائی ہے“ (بحواله البدر قادیان، ۱۳ مارچ ۱۹۱۳ جلد ۱۳ نمبر ۲ صفحه ۶ تا ۹ ) احمدی سینوں میں قرآن مجید کی اس سچی محبت کا ایک ایمان افروز نمونہ اس عاجز نے