احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 27 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 27

27 27 ایک حصہ بھی سلامت نہ رہ سکا۔خلافت کا یہ انعام ایک خدا دا د ا نعام ہے یہ نظام انسانی تدبیروں سے نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ سے قائم ہوتا ہے۔یہ نظام وحدت امت کی جان ہے۔یہ شیرازہ بندی کی اساس ہے۔یہ فتح وظفر کی کلید ہے۔یہ مومنوں کے ایمان ویقین کی نشانی ہے۔اسی نظام خلافت سے اسلام کی حیات نو وابستہ ہے۔یہی ہے وہ بابرکت آسمانی نظام جس کے قیام کی بشارت ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفے ﷺ نے ان الفاظ میں دی تھی ثم تكون خلافة على منهاج النبوة (مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۲۷۳ مطبوعہ المكتب الاسلامي للطباعة والنشر بيروت) خدائے ذوالمنن کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے ہمیں خلافت کی یہ نعمت عطا کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ۷۲ فرقوں کے مقابل پر یہی وہ واحد جماعت ہے جو اللہ تعالیٰ کی نظر میں اس انعام کی مستحق اور صراط مستقیم پر گامزن ہے۔پس یہ ہے وہ عظیم الشان پیغام جو اللہ تعالیٰ نے اس نظام خلافت کے ذریعہ ساری دنیا کو دیا ہے کہ اے وہ لوگو جو حصارِ عافیت کی تلاش میں ہو، اگر تم واقعی امن وسلامتی کی راہوں کے متلاشی ہو تو آؤ اس نظام خلافتِ احمدیہ کے عافیت بخش سائے تلے آجاؤ کہ آج اس سایہ کے سوا کوئی اور سایہ نہیں جو تمہیں حقیقی امن و سکون اور حقیقی زندگی عطا کر سکے۔آؤ اور اس روحانی نظام وحدت کے سایہ میں آجاؤ وگرنہ یا درکھو کہ خلافت کے بغیر تمہارے نصیب میں گمراہی بدنصیبی اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔امام الزمان کی یہ آواز سنو : کے لوگو ادھر آؤ کہ نکلا آفتاب وادی ظلمت میں کیا بیٹھے ہو تم لیل و نہار