احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 25
25 ہے اور اربوں کا زمانہ بھی کچھ دور نہیں۔یہ عالمگیر روحانی انقلاب زندگی اور امید کا وہ پیغام ہے جو احمدیت نے دنیا کو دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہی برحق فرمایا تھا: اس درخت کو اس کے پھلوں سے اور اس نیر کو اسکی روشنی سے شناخت کرو گے“ (روحانی خزائن مطبوعہ لندن ۱۹۸۴ جلد ۳، فتح اسلام صفحه ۴۴) خلافت احمدیہ کا انعام جماعت احمدیہ نے دنیا کو نہ صرف حقیقی اسلام سے آگاہ کیا بلکہ وہ روحانی نظام قیادت بھی عطا کیا جس کو اسلامی اصطلاح میں نظام خلافت کہا جاتا ہے۔یہ وہ بابرکت نظام ہے جس کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں سے کیا کہ اعمال صالحہ کی شرط کے ساتھ یہ انعام انہیں ملتا رہے گا۔قرون اولیٰ میں اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت خلافت راشدہ کی صورت میں عطا فرمائی جو بعد ازاں ملوکیت میں بدلی اور بالآخر بالکل ختم ہو کر رہ گئی۔اس نعمت سے محرومی کے ساتھ مسلمان عملاً ہر اعتبار سے قعر مذلت میں گر گئے۔ہر بات میں نحوست اور ہر میدان میں ہزیمت ان کا مقدر بن گئی۔اللہ تعالیٰ نے احیاء اسلام کے لئے حضرت امام مہدی علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔آپ کو امتی نبوت کا منصب عطا کیا اور اپنے وعدہ کے مطابق کہ ما كانت نبوة قط الا تبعتها خلافة کنز العمال از علامہ علاؤالدین علی جلد ۱ ۱ صفحه ۱۱۵ حدیث ۳۱۴۴۴ الطبعة الاولى دار الكتب العلميه بیروت لبنان - ۱۹۹۸ )