احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 56 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 56

56 90 کا خیال آتا ہے تو ہماری طبیعت سخت بے چین ہو جاتی ہے۔اور یہ اسلام ہی کا درد ہے جو ہمیں اس طرح بے قرار کر دیتا ہے (سیرت المہدی مطبوعه قادیان ۱۹۳۹ حصہ سوم صفحه ۲۹) یہ کیفیت تھی اس مبارک وجود کی جس نے زندگی کا لحہ لمحہ اس راہ میں قربان کر دیا۔دن رات خدمت اسلام میں گزارنے کے باوجو د رات بھی بے قراری میں گزرتی ! آپ فرماتے ہیں : ” ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر بہ گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین کی اشاعت کریں اور اس ہلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دنیا میں پھیلا ہوا ہے لوگوں کو بچالیں۔اگر خدا تعالیٰ ہمیں انگریزی زبان سکھا دے تو ہم خود پھر کر اور دورہ کر کے تبلیغ کریں اور اسی تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں ( ملفوظات مطبوعہ لندن ۱۹۸۴ جلد سوم صفحه ۲۹۱ - ۲۹۲) آپ کی ساری زندگی اس جذ بہ کے عین مطابق گزری اور آپ نے خدمتِ اسلام کی ہر راہ پر قدم مارا تبلیغ اسلام کا ہر وسیلہ اختیار کیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہی جذبہ اور تڑپ اپنی جماعت کے اندر بھی کچھ اس انداز سے پیدا کر دی کہ خدمت دین کی یہ تڑپ جماعت کی پہچان بن گئی ہے۔مفکر احرار چوہدری افضل حق صاحب جماعت احمدیہ کی اشاعت اسلام کے لئے تڑپ اور تبلیغی مساعی کے متعلق لکھتے ہیں۔” مسلمانوں کے دیگر فرقوں میں تو کوئی جماعت تبلیغی اغراض کے لئے پیدا نہ ہو سکی ہاں ایک دل مسلمانوں کی غفلت سے مضطرب ہو کر اٹھا۔ایک مختصرسی