احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 29 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 29

29 بناتا ہے وہ جماعت کا روحانی اور انتظامی سربراہ اور اس کا دل ہوتا ہے۔خلیفہ وقت خدا کو جوابدہ اور ہر فر دخلیفہ کو جوابدہ ہوتا ہے۔نظام خلافت کے تابع جماعت احمدیہ کے اندر ایک ایسا مضبوط، مستحکم اور تفصیلی نظام جماعت قائم ہے جو ہر پہلو سے بے مثال ہے۔صدر انجمن احمد یہ جماعت کا مرکزی انتظامی ادارہ ہے۔مختلف شعبہ جات کے لئے نظارتیں قائم ہیں۔پاکستان سے باہر کے ممالک میں تبلیغ و اشاعت اسلام کے لئے تحریک جدید کا وسیع نظام جاری ہے۔دیہاتی علاقہ جات میں خصوصیت سے تبلیغ و تربیت کے لئے وقف جدید کا نظام موجود ہے اب اس کا دائرہ کار بیرونی ممالک تک وسیع ہو چکا ہے۔دینی اور فقہی امور میں راہنمائی کے لئے دارالافتاء اور تنازعات کے نپٹانے کے لئے دارالقضاء کا نظام ہے۔نظام خلافت کے بعد سب سے اہم مشاورتی ادارہ مجلس شورای کے نام سے ساری دنیا میں قائم ہے۔ترقی پذیر ممالک میں تعلیمی اور طبی میدانوں میں خدمت کے لئے نصرت جہاں سکیم جاری ہے۔مالی امور کی نگرانی کے لئے بیت المال کا نظام ہر سطح پر مضبوط اور مستحکم ہے۔جماعت کے اندر مردوں اور عورتوں کی دینی تعلیم و تربیت کی نگرانی اور ترقی کے لئے انصار اللہ۔خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات احمدیہ کی الگ الگ ذیلی تنظیمیں موجود ہیں جو براہ راست خلیفہ وقت کی نگرانی میں کام کرتی ہیں۔اسکے علاوہ اس منظم نظام جماعت کے اندر متعد دادارے قائم ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں مختلف تعلیمی، تربیتی ، اشاعتی اور رفاہی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یہ ایک بہت ہی اجمالی اور نا تمام خاکہ ہے اس عظیم الشان نظام جماعت کا جو جماعت احمدیہ میں قائم ہے۔یہ ایک مکمل انتظامی، تربیتی اور روحانی نظام ہے جو اس دور میں خلافتِ راشدہ