احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 30
30 احمدیہ کے ذریعہ دنیا کو عطا ہوا ہے جس کی کوئی مثال سارے عالم اسلام میں بلکہ ساری دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دیتی۔یہ نظام اپنی ذات میں صداقت احمدیت کا ایک زندہ نشان ہے۔یہ اسکی پہچان بھی ہے اور اسکی غیر معمولی عالمگیر ترقیات کی جان بھی ! اختلافی مسائل میں صحیح فیصلہ حدیث نبوی میں مذکور الفاظ حـكـمـاً عد لا کے مطابق سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلمانوں کے مابین اختلافی مسائل میں اللہ تعالیٰ سے علم فرما کر صحیح فیصلہ فرمایا۔آپ نے مسلمانوں کو صحیح اسلامی عقائد کا عرفان عطا کیا۔غلطیوں سے آگاہ کیا اور مختلف امور کے بارہ میں ان کی غلطیوں کی اصلاح کی نیز عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا کہ دراصل یہی بچے اسلامی عقائد ہیں۔عقائد کی اصلاح کے میدان میں جماعت نے دنیا کو جو فیضان عطا کیا اسکی تفصیل بہت لمبی ہے۔چند امور کی طرف اشارہ کرتا ہوں۔وفات حضرت عیسی علیہ السلام مسلمانوں میں ایک بہت ہی خوفناک اور بے بنیاد یہ عقیدہ راہ پا گیا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں ہوئے بلکہ آج بھی آسمان پر زندہ موجود ہیں اور وہی آخری زمانہ میں آسمان سے نازل ہو کر امت محمدیہ کو ہولناک خطرات سے بچائیں گے اور ان کے نجات دہندہ ہوں گے۔ظاہر ہے کہ یہ عقیدہ آنحضرت ﷺ کی ارفع شان سے متصادم اور سخت گستاخی کا موجب ہے۔کیونکہ اس سے لازم آتا ہے کہ رسول پاک ﷺ تو مشکلات کی چکی میں پستے رہے۔شعب ابی طالب کا واقعہ ہو یا ہجرت مدینہ کا۔طائف کا سفر ہو یا غزوہ احد اور حنین کا موقع۔ان