احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 24
24 امریکہ کے ایک مشہور موسیقار نے احمدیت قبول کی تو موسیقی کی رغبت بالکل ٹھنڈی پڑ گئی۔اپنی ساری مصروفیات اور ان سے ملنے والی کثیر آمد کو نظر انداز کر کے درویشانہ زندگی اختیار کر لی۔تہجد کے پابند ہو گئے۔ایسے عاشق رسول بن گئے کہ آنحضرت ﷺ کا نام لیتے ہی آنکھوں سے آنسورواں ہو جاتے ! (بحوالہ ماہنامہ خالد ر بوه جنوری ۱۹۸۸ صفحه ۴۰ خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم الله تعالی فرموده ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۷) نیک اور پاکیزہ تبدیلیوں کے یہ واقعات کوئی افسانے نہیں۔یہ حقیقتیں ہیں اور ایسی معجزانہ اور ایمان افروز حقیقتیں ہیں جن سے احمدیت کا دامن بھرا ہوا ہے۔یہ کرشمے جگہ جگہ نظر آتے ہیں اور دنیا کا ہر خطہ ان پر شاہد ناطق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں: ” میری جماعت نے جس قدر نیکی اور صلاحیت میں ترقی کی ہے یہ بھی ایک معجزہ ہے (سیرت المہدی مطبوعہ قادیان ۱۹۳۵ جلد اول صفحه ۱۶۵) ہندوستان کے ایک اخبار نے اس حقیقت کا اعتراف ان الفاظ میں کیا: قادیان کے مقدس شہر میں ایک ہندوستانی پیغمبر پیدا ہوا جس نے اپنے گر دو پیش کو نیکی اور بلند اخلاق سے بھر دیا۔یہ اچھی صفات اس کے لاکھوں ماننے والوں کی زندگی میں بھی منعکس ہیں 66 سٹیٹسمین دیلی ۱۲ فروری ۱۹۴۹ بحوالہ تحریک احمدیت از برکات احمد صاحب را جیکی مطبوعہ قادیان ۱۹۵۸ صفحه ۱۳) خاکسار عرض کرتا ہے کہ لاکھوں کا زمانہ تو کب کا گزر چکا اب تو کروڑوں کا زمانہ آ گیا