احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 23
23 66 ﷺ کی زیارت بذریعہ خواب ہوا کرتی تھی، اب بیداری میں بھی ہوتی ہے (حیات نور مصنفہ شیخ عبدالقادر صاحب سابق سوداگر مل صفحه ۱۹۴) تاریخ احمدیت ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ احمدیت نے نئے شامل ہونے والوں کی زندگیوں میں ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کر دیا۔ان کو گناہوں کی آلائش سے پاک کر کے اسلامی تعلیمات پر سچا عامل بنا دیا۔ان میں ایسے بھی تھے جو احمدی ہونے سے قبل علاقہ کے خطرناک ڈاکو تھے احمدیت نے ان کو ایسا بدلا کہ وہ خدا نما وجود بن گئے۔ایسے بھی تھے کہ رشوت لینا ان کا روزانہ کا معمول تھا احمدی ہوئے تو نوٹوں کی بوری کمر پر اٹھا کر گاؤں گاؤں پھر کر یہ اعلان کرتے کہ جس کسی نے مجھے رشوت دی تھی وہ اپنی رقم مجھ سے واپس وصول کر لے۔ایسے عیسائی بھی تھے جو ہر شام سونے سے قبل رسول خدا ﷺ کو گالیاں دیکر سویا کرتے تھے۔احمدی ہوئے تو عرق گلاب سے منہ صاف کر کے در و دوسلام پڑھنے کے بعد بستر پر دراز ہوتے ! انگلستان کے بشیر آرچرڈ صاحب عیسائیت سے تو بہ کر کے ۱۹۴۴ میں احمدی مسلمان ہوئے۔جوئے اور شراب نوشی سے توبہ کی۔اسلامی تعلیم کے ایسے پابند ہوئے کہ دعا گو بزرگ انسان بن گئے۔نظام وصیت میں شامل ہوئے ، 1/3 حصہ کی وصیت کی۔زندگی وقف کی اور پہلے انگریز مبلغ کے طور پر لمبا عرصہ بھر پور خدمت کی توفیق پائی۔سیرالیون کے علی Rogers نے عالم جوانی میں احمدیت قبول کی جبکہ ان کی بارہ بیویاں تھیں۔اسلامی تعلیم کی اجازت کے مطابق صرف چار بیویاں اپنے پاس رکھیں اور باقیوں کو رخصت کر دیا۔( بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ۔مارچ ۱۹۸۴ صفحہ ۳۱،۳۰)