دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 28 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 28

وخت کرام 28 کے بھتیجے تھے اور آپ سے چھوٹے تھے۔آپ خلافت کے بعد ان کو میاں ناصر کہنے لگیں اور ان کے سامنے سر پر دوپٹے لے کر بیٹھی تھیں حضرت خلیفہ مسیح الرابع سے بھی آپ کو بہت محبت تھی۔اور وہ بھی آپ سے بہت محبت کرتے تھے۔ان کی وفات کے بعد انہوں نے ایک خطبہ میں آپ کی خوبیوں کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ میں ان کی طبیعت کی چھپی ہوئی خوبیوں کو بھی پہچانتا تھا۔اور اپنی زندگی میں انہوں نے (یعنی حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ) اپنے نمونے سے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی دخت کرام کہلانے کی صحیح مصداق ہیں۔جب حضرت خلیفۃ امسیح الرابع خلیفہ بنے تو وہ انگوٹھی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بنوائی تھی وہ انگوٹھی جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع کو دی گئی تو آپ نے فرمایا کہ یہ میں آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چھوٹی بیٹی سے پہنوں گا۔چنانچہ قصر خلافت میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کو یہ انگوٹھی حضرت سیّدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے پہنائی۔عجیب نظارہ تھا وہی پھوپھی جو اپنے سے بہت چھوٹے بھتیجے سے بے تکلفی سے ملتی تھیں۔اس وقت سر پر دوپٹہ لے کر بیٹھی تھیں۔اور حضور کو بڑے پیار اور احترام سے انگوٹھی پہنا رہی تھیں۔اس دن کے بعد ان کے طاری ہمیشہ کے لئے میاں طاہر بن گئے۔حضور نے آپ کی وفات کے بعد ایک خطبہ میں فرمایا کہ سیدہ امتہ الحفیظ