دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 24 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 24

وخت کرام 24 مشتاق احمد باجوہ صاحب مرحوم کا بلاوا چند دن بعد ملا۔جس میں زیورک کی مسجد کا سنگ بنیاد آپ کے مبارک ہاتھوں سے رکھوائے جانے کی درخواست تھی۔پہلے تو آپ اپنی فطری جھجک کی وجہ سے ہچکچا ئیں لیکن پھر خدا کی طرف سے سعادت سمجھ کر راضی ہو گئیں۔آپ ہمیشہ فرماتی تھیں کہ یہ سفر اللہ میاں نے میری قربانیوں کی جزا کے طور پر کرایا ہے۔غیر ممالک کی سیاحت اس سفر میں آپ کی سیاحت کی دسر بیند خواہش پوری ہوئی۔آپ نے جو مطالعہ زندگی میں کیا تھا اب اس کے ذاتی مشاہدہ کا وقت آ گیا تھا آپ کا شوق دیکھ کر لندن کے لوگوں نے آپ کو خوب سیر کرائی اور کوئی تاریخی مقام ایسا نہ تھا جو آپ نے نہ دیکھا اتنی تفصیل سے میر کی کہ چارلز ڈاکٹر کی inn بھی دیکھی شیکسپیر کی جائے پیدائش اور Wordsworth کا علاقہ بھی ایک دفعہ آپ نے چرچ جا کر انگریزوں کی روایتی شادی بھی دیکھی۔آپ کو انگلش کورٹ کی کاروائی دیکھنے کا شوق تھا۔چنانچہ اس کا بھی انتظام کر کے آپ کو کاروائی دکھائی گئی۔بے شمار بادشاہوں کے محل امراء کی سٹیٹس ( states) بھی آپ نے دیکھیں۔سوئٹزر لینڈ کی مسجد کی تقریب سنگ بنیاد پر جاتے ہوئے آپ نے