دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 13 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 13

وخت کرام 13 " نواب صاحب کے پہلی بیوی سے چار بچے تھے۔حضرت نواب صاحب کی خواہش تھی کہ ان کی اولاد کے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر میں رشتے ہوں۔چنانچہ انہوں نے 1908ء میں آپ علیہ السلام کی وفات سے قبل مرزا ہ خدا بخش کے ذریعے اپنے چھوٹے بیٹے میاں عبد الرحیم خان کے لئے دُخت کرام کے رشتے کی تحریک کی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سن کر فرمایا۔آپ چھوٹے بیٹے کا کہتے ہیں اور والدہ محمود ( یعنی حضرت اماں ) نے تو عبد اللہ خان کو خواب میں دیکھا ہے۔چنانچہ بعد میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الاوّل کی تحریک پر حضرت نواب محمد عبد اللہ خان کے رشتے کی تحریک کی گئی۔لیکن رشتہ طے حضرت مصلح موعود کے زمانے میں ہوا۔جب آپ 13 سال کی ہوئیں تو آپ کی رخصتی عمل میں آئی۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خانصاحب کو اپنی بیوی سے بے انتہا محبت تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کی بے حد عزت کرتے تھے۔آپ کی محبت اور قدر کے کئی واقعات ہیں۔چند دلچسپ روایات آپ کو بھی سناتی ہوں۔ایک دفعہ آپ ڈلہوزی پہاڑ پر اپنی بیٹیوں اور بیوی کے ساتھ پیدل سیر کو جارہے تھے۔راستے میں حضرت بیگم صاحبہ