دُختِ کرام ؓ — Page 10
وخت کرام 10 دستر خوان بچھا کر کھانا لگتا تھا، لیکن یہ اُس وقت جب سارے بچے آئے ہوتے اور اماں جان کے بھائی بھی کھانے میں شامل ہوتے۔یہ تھا آپ کا سادہ سا، پاکیز و بچین بعض اوقات آپ کھیلتے کودتے حضرت خلیفہ اول کے درس میں بھی شامل ہو جاتیں اور حضرت خلیفہ اول آپ کو اپنی گود میں بٹھا کر درس دیتے۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول نے آپ کو سمجھایا تھا کہ اپنی نیک قسمت کے لئے ابھی سے دعا کرنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا آپ نے سات سال کی عمر میں قرآن ختم کر لیا۔پھر آپ کو سکول میں داخل کرا دیا گیا۔آپ کو علم حاصل کرنے کا شوق گھٹی میں ملا تھا۔سارے گھر کا ماحول ہی علمی تھا۔آنکھ کھولتے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پڑھتے لکھتے دیکھا حضرت اماں جان کو بھی پڑھنے کا بہت شوق تھا اور اکثر کتابیں یا خود پڑھیں یا کسی سے سنتیں۔آپ کے بھائی بھی مطالعہ میں رہنمائی کرتے اور پڑھنے میں آپ کی حوصلہ افزائی فرماتے چونکہ آپ کی شادی چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی۔اس لئے شادی کے وقت آپ کی تعلیم مکمل نہ تھی۔صرف اردو اور کچھ عربی آپ نے پڑھی تھی لیکن چونکہ علم کا