دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 11 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 11

وخت کرام 11 شوق تھا اس لئے شادی کے بعد آپ نے تعلیم جاری رکھی اور اوپر تلے بچے ہونے کے باوجود آپ نے میٹرک۔ایف اے انگریزی اور ادیب فاضل شادی کے بعد کیا اس کے ساتھ کتابیں پڑھنے کا اتنا شوق تھا کہ ہر دوسرے تیسرے دن لائبریری سے کہا میں منگوا کر پڑھتیں۔اردو اور انگریزی ادب کی بہت سی کتابیں آپ نے پڑھ رکھی تھیں۔اپنے بچوں کو بھی مطالعہ کا شوق دلاتیں اور ان کی راہنمائی فرماتیں۔ایک دفعہ آپ اپنی زمینوں پر سندھ تشریف لے گئیں۔وہاں آپ کے شوہر حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب اپنے ساتھ حضرت مولوی ظہور حسین صاحب مبلغ بخارا کو بھی لے گئے جہاں آپ کے چھوٹے بچے فوزیہ اور مصطفے مولوی صاحب سے قرآن کریم کا ترجمہ پڑھتے وہاں حضرت بیگم صاحبہ بھی با قاعدہ مولوی صاحب سے تفسیر اور ترجمہ پڑھتیں۔اس وقت آپ کی عمر پچاس سال سے اور پر تھی یہ بات بالکل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ہے کہ علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لے کر گور تک یعنی قبر تک۔خدا کرے ہم سب احمدی اس فرمان کے مطابق علم حاصل کرنے والے بنیں۔آپ بہت اچھی شاعرہ بھی تھیں لیکن اس کا اظہار پسند نہ فرمائیں۔