دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 7 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 7

وخت کرام بہت ذہین تھیں۔گو آپ صرف چار سال کی تھیں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انتقال ہو گیا۔اماں جان کو اس قدر دکھ تھا کہ اتنی ہی عمر میں آپ اتنے عظیم بزرگ باپ سے محروم ہو گئیں کہ حضرت اماں جان نے آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کرنا بند کر دیا تا کہ آپ کو تکلیف نہ ہو۔اس لئے رفتہ رفتہ آپ کے ذہن سے اپنے عظیم باپ کی ساری باتیں نکل گئیں اب کہاں جان نے آپ کو ڈ ہرا پیار دینا شروع کیا۔آپ باپ بھی تھیں اور ماں بھی۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ فرمایا کرتی تھیں کہ حضرت اماں جان مجھے کبھی سوتے میں نہ اٹھا تیں۔ایک دفعہ بچپن میں آپ نے سکول جانے سے انکار کر دیا تو سارا سکول اپنے گھر یعنی دار اسح کے صحن میں منگوا لیا۔باوجود اتنے لاڈ پیار کے آپ نے سات سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل کرلیا۔آپ کے بڑے بھائی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے آپ کی آمین پر ایک نظم لکھی۔جو کلام محمود میں درج ہے آپ کی آمین کی تقریب آپ کے بڑے بھائی جو آب آپ کے باپ کی جگہ تھے نے کی۔قادیان کے احباب کی ایک شاندار دعوت کی گئی جس میں حضرت نانا جان کے علاوہ بہت سے بزرگوں نے شرکت کی۔آپ کی آمین پر آپ کے بڑے بھائی نے جو نظم لکھی