دُختِ کرام

by Other Authors

Page 51 of 497

دُختِ کرام — Page 51

۳۹ خان صاحب نے عمل کیا اور فائدہ بھی اٹھا لیا ، چونکہ حضرت خلیفہ مسیح اول مجمعہ کے روز عصر سے مغرب تک مسجد میں یا اپنے گھر میں علیحدگی میں دعا کیا کرتے تھے۔اس لیے جماعت میں بھی ایسی رو چلی ہوئی تھی۔میں بھی کبھی جنگل کی طرف چلا جاتا۔یا مکان پر ہی دُعا کرتا۔ایک روز میں دوپہر کے وقت آرام کر رہا تھا کہ مجھے خواب میں کسی نے کہا : حضرت مسیح موعود کے گھر مین حضرت خلیفة المسیح الاول نے جو یہ فرمایا تھا۔کہ ان نوابوں اور رتیوں کی طرف رغبت نہ کرو، جو ان سے تعلقات بڑھاتے گا۔اس کا بھی وہی حال ہوگا۔بعینہ پورا ہوا۔میرے دونوں بھائیوں کے نوابوں کے ہاں رشتے ہوتے اور ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی اور بفضلہ تعالیٰ ان تمام بیٹوں کے جن کے احمدیوں کے ہاں رشتے ہوتے اولا د ہے۔پہلے والد صاحب کو میاں محمد عبد الرحیم خان صاحب کا رشتہ حضرت مسیح موعود کے ہاں کرنے کا خیال تھا، لیکن ایک دفعہ مجھے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میرے لڑکوں میں سے کسی کی شادی حضرت مسیح موعود کے گھر میں ہو۔پہلے میرا خیال تھا کہ عبدالرحیم خان کے لیے پیغام دیا جاتے لیکن اپنے لڑکوں میں سے تم کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ تمہارا پیغام دوں لیکن اس کے متعلق تمہاری رائے پوچھنا