دُختِ کرام — Page 50
یہ رشتے ٹوٹے ہیں مجھے اس کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ہم درس میں گئے تو میاں محمد عبدالرحمن خان صاحب اور میاں محمد عبد الرحیم خان صاحب اور مجھے تینوں بھائیوں کو آپ نے مغرب کے بعد اپنے ہاں اگر ھنے کے لیے فرمایا۔ہم گئے۔تو آپ نے تین دفعہ فرمایا کہ مجھے تمہارے والد سے بڑی محبت ہے۔اور والد صاحب کا خطہ دکھایا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمہارے رشتے احمدیوں کے ہاں ہوں اور ان کو ان رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے نوابوں اور رئیسوں کی طرف تم لوگ رغبت نہ کرو۔ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے عبرت کے طور پر قائم رکھا ہوا ہے۔یہ تباہ ہونے والے لوگ میں ان کی بھی خیر نہیں جو ان سے واسطہ قائم کر گیا وہ بھی اپنے آپ کو تباہی کی طرف لے جاتے گا تم مغرب اور عشاء کے درمیان دو رکعت نفل پڑھ لیا کرو اور دکھا کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ نواب صاحب کی مالی تکلیف دور کرے اور اپنے رشتوں کے لیے بھی دعا کیا کرو کہ اللہ تعالیٰ بہتر جگہ کر دے۔میاں محمد عبد الرحمن خان صاحب اور میاں محمد بداریم خان صاحب کا تو مجھے علم نہیں میں کچھ عرصہ با قاعدہ نفل پڑھتا رہا اور بہت دعائیں کیا کرتا تھا ر میاں عبدالرحمن خان صاحب نے استفسار پر کیا کہ مجھے یہ بات یاد نہیں۔میاں محمدعبداللہ