دُختِ کرام — Page 489
۴۷۷ لحمة فكري تم کیوں ایسی حالت میں بیٹھے ہوتے ہو کہ جب کوئی شخص چلا جاتا ہے تو تم کہتے ہو اب کیا ہو گا۔تم کیوں اپنے آپ کو اس حالت میں تبدیل نہیں کرلیتے کہ جب کوئی شخص مشیت ایزدی کے تحت فوت ہو جائے تو تمہیں ذرا بھی یہ فکر محسوس نہ ہو۔کہ اب سلسلہ کا کام کس طرح چلے گا۔بلکہ تم میں سینکڑوں لوگ اس جیسا کام کرنے والے موجود ہوں“ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۳ م )