دُختِ کرام

by Other Authors

Page 488 of 497

دُختِ کرام — Page 488

۴۷۶ سیرت نگاری سیرت نگاری نے اب ایک فن کی صورت اختیار کرلی ہے، لیکن یہ سب اسلوب دلوں میں اس حقیقت کو راسخ کرنے کے لیے ہیں کہ جانے والے ہمارے لیے کیا نمونہ چھوڑ گئے ہیں۔اور ہم نے ان برکتوں سے کس قدر حصہ پایا ہے اگر ہم یہ سبق سیکھ لیں اور عملی زندگی میں زندہ جاوید کرداروں سے را ہنمائی حاصل کریں تو مقصود حاصل ہے اور کسی قسم کا خلا کا احساس بلا وجہ ہے ورنہ جانے والے تو اپنے خدا کے لیے اپنی زندگی گزار گئے۔اور بہترین ثمرات کے مالک بنے۔لیکن ہمارے لیے حسرات اور نہ پر ہو سکتے والے خلا کے سوا اور کچھ نہیں۔کیونکہ صرف حالات کا پڑھ لینا۔ہمارے کسی کام نہیں آئے گا۔