دُختِ کرام — Page 446
۴۳۴ صاحب کی اہلیہ خالہ سردار بیگم ایک دن حضور کی کوٹھی پرھنے گئیں اور ساتھ کھانا بھی لے گئیں۔حضرت ام طاہر مرحومہ نے پوچھا کہ آپ کہاں سے آتی ہیں تو میری والدہ صاحبہ نے کہا " جی میں تو جیل خانہ سے آتی ہوں کہ جب خالہ سردار سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں پاگل خانے سے آتی ہوں۔اس پر حضرت سیدہ ام طاہر سننے لگیں اور فوراً حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے پاس گئیں اور کہنے لگیں کہ دو عور تیں آتی ہیں ایک کہتی ہے میں جیل خانہ سے آئی ہوں اور دوسری کہتی ہے کہ میں پاگل خانہ سے آئی ہوں یہ کیا بات ہے حضور فرمانے لگے ٹھیک ہی تو کہتی ہیں ایک کا میاں جیل خانے کا ڈاکٹر ہے اور دوسری کا میاں پاگل خانے کا ڈاکٹر ہے۔چنانچہ حضور نے باہر مردوں میں یہ بات سنائی کہ آج ہمارے گھر میں یہ لطیفہ ہوا ہے۔تو تمام حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔چنانچہ سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اور حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے جب بھی طلاقات ہوتی وہ اس واقعہ کا تذکرہ کر کے خوب محفوظ ہوتیں۔