دُختِ کرام

by Other Authors

Page 395 of 497

دُختِ کرام — Page 395

۳۸۳ آپ سے تعارف حاصل ہوا تو آپ کی محبت ایک مادر مهربان کی طرح محسوس ہوئی۔محترمہ پھو بھی چھی طاہرہ رشید الدین کے ذریعہ آپ کو میرے کچھ گھر یلو حالات کا علم ہوا تو آپ کے قلب صافی میں مجھے عاجزہ کے لیے بے حد ہمدردی اور محبت کے جذبات پیدا ہو گئے۔میں بھی آپ سے بے تکلفانہ بائیں کرنے لگی آپ کی محبت بھری نگاہیں اور دل آویز مسکراہٹ آج بھی میری چشم تصور میں ہے اور ایک عجیب قسم کی روحانی لذت و سرور بخشتی ہے میں جب کبھی دبانے کی خواہش کا اظہار کرتی تو فرمائیں تم میرے سامنے بیٹھ کر مجھ سے باتیں کرو۔آپ پاکیزہ مزاح بھی فرمائیں۔بعض دفعہ بہت قریب بٹھا کر میرے خاص مسئلہ کے بارہ میں پُر لطف گفتگو فرماتیں اور مفید مشوروں سے نوازتیں۔۔۔۔۔۔میری بعض خواہشات کو از راه شفقت آپ نے پورا فرمایا میری آلو گران یک پر آپ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے دستخط بھی کہتے جب مجھ سے مانوس ہو گئیں تو میری دبانے کی خواہش کو خوشی سے قبول فرمائیں آپ کی خادمہ خاص عزیزہ زہرہ بیگم کی تقریب شادی آپ کے بابرکت گھر میں دیکھنے کی توفیق علی آپ کے ہاں میرا تعارف بشری چونڈہ" کے نام سے ہوا۔ایک دفعہ مذاقاً فرمانے لگیں کہ نوکروں نے تمھارا نام شرعی چونڈہ رکھ دیا ہے جب کبھی ملاقات میں دیر ہو جاتی تو بار بار فرمایا کرتی کہ بشری بہت b۔دنوں سے آتی نہیں۔آپ کے با برکت وجود سے خاکسارہ کو اس قدر انس اور محبت پیدا ہو گتی کہ ربوہ سے واپس آنے کو دل نہیں چاہتا تھا۔آپ کی چاہت سے ایک