دُختِ کرام

by Other Authors

Page 394 of 497

دُختِ کرام — Page 394

٣٨٢ طرح رکھا۔اتنے اچھے لوگوں کو پھیلانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے بلکہ ناممکن جب بھی ان کا خیال آتا ہے تو آنکھوں میں آنسو امڈ آتے ہیں اور دل سے دعا نکلتی ہے کہ مولا کریم آپ کی روح پر ہزاروں ہزارہ برکتیں نازل فرمائے اور ہمیں آپ کے اخلاق حسنہ کو اپنانے کی توفیق دے۔آمین ر مصباح جنوری فروری سشوار با برکت وجود انہ محترمہ بشری نسرین صاحبہ چونڈہ ضلع سیالکوٹ) خاکسارہ کو جب آپ سے تعلق پیدا کرنے کی سعادت ملی تو آپ کی محبت اور شفقت نے اس تعلق میں مزید برکت پیدا کر دی۔ربوہ میں قیام کے دوران اکثر آپ سے شرف باریابی حاصل ہوتا آپ میرے بارہ میں اکثر فکرمند رہتیں کہ اس کی شادی ہو جاتے چنانچہ مجھ سے تعلق رکھنے والوں کو خصوصی تاکید فرمائیں کہ اس کی شادی کی کوشش کرو۔میں اس سلسلہ میں اگر صحت کی کمزوری کا اظہار کرتیں تو اسے ناپسند فرماتیں۔آپ کا وجود مبسط برکات الہیہ تھا۔جو کوئی آپ سے ملنے جاتا آپ کا گرویدہ ہو جاتا، گو آپ سے میرا تعلق چند سالوں سے ہی تھا، لیکن پہلی دفعہ جب