دُختِ کرام

by Other Authors

Page 377 of 497

دُختِ کرام — Page 377

۳۶۵ ہے جس سے حضرت بیگم صاحبہ کی کرامت نفس۔خدا خوفی بنی نوع انسان سے محبت کا کچھ اندازہ ہوتا ہے۔زینب نے بتلایا کہ آپ کے سمجھانے اور نصیحت کرنے کا عجیب رنگ تھا۔پیچھے پڑ کر نصیحت نہ کرتیں۔بات بہت اچھے انداز میں کرتیں بچیوں کو بیاہنے کے بعد ان کے گھر بلو معاملات میں دخل نہ دیتیں ہر بچے کی ضروریات کا علم رکھتیں اور گھر میں پلنے والے بے سہارا بچیوں کو اولاد کی طرح سمجھتیں ان کی ضروریات کا خیال رکھتیں دامے درمے سخنے ان کی مدد فرماتیں ایک عرب شاعر نے کیا اچھا کیا ہے سے انها المرء حَدِيثًا بَعْدَهُ تكن حَدِيثًا حَسَنا ظَن نوعى آدمی کی وفات کے بعد باتیں یاد رہ جاتی ہیں پس اچھی بات بن کہ لوگ یاد رکھیں یہ وہ نافع الناس وجود ہوتے ہیں جن سے بے سہارا بے آسرا بے بس اور غریب لوگوں کو ماں باپ جیسی شفقت ملتی ہے۔اللہ ! آسمانی آقا ! دخت کرام کی نیک یاد گاروں کو ہم اور آپ کی اولاد باقی رکھنے والی ہو۔کریم آقا ! آپ کے درجات بلند فرما۔اپنی رضا کی چادر انہیں نصیب فرما جس طرح وہ بے آسرا لوگوں سے لاڈ پایا کرتی تھیں تو بھی ان سے اپنے لاڈ اور پیار کا سلوک فرما۔آمین یا رب العالمین۔ماہنامہ مصباح ربوہ جنوری فروری مشاه)