دُختِ کرام

by Other Authors

Page 378 of 497

دُختِ کرام — Page 378

۳۶۶ ایک مثالی بیوی مکرم چو دری محمد صدیق خان خان ایم براده حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی مظہر اولاد میں سے تھیں بلکہ آپ کی صداقت کا نشان بھی تھیں۔آپ کی ولادت سے قبل اللہ تعالیٰ نے آپ کو وخت گرام کے لقب سے نوازا۔آپ کی ولادت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی وفات کے بعد ہوتی۔ان کی زندگی میں آپ پانچ بہن بھائی تھے اور آپ نے ان کے متعلق فرمایا تھا کہ آئندہ نسل کی بنا۔ان ہی پر ہے، لیکن صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب بچپن میں ہی اللہ تعالیٰ کو پیارے ہو گئے آپ کی وفات کے بعد ان کی پیدائش ہوئی اور اس طرح مخالفین کی طرف سے اس اعتراض کا رد فرما دیا کہ بشارت تو پانچ افراد سے نسل کی ہے اب تو چار رہ گتے ہیں گویا آپ کا وجود حضرت مسیح موعود علیہ سلام کی صداقت کے لیے دُہرا نشان ہے آپ اپنے بہن بھائیوں میں سے سب سے آخر میں پیدا ہوئیں اور اللہ تعالٰی نے آپ کو لمبی عمر سے نوازا اور سب بہن بھائیوں کی وفات کے بعد ان کی وفات ہوئی۔آپ حضرت حجۃ اللہ نواب محمد علی خان صاحب میں مالیر کوٹلہ کے بیٹے حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ رشتہ ہر جہت سے مبارک