دُختِ کرام

by Other Authors

Page 350 of 497

دُختِ کرام — Page 350

میں حاضر ہوتی تو ایک کیفیت سی طاری ہو جاتی کہ شخصیت جو آج ہمارے سامنے موجود ہے یہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی صاحبزادی ہیں اور خدا نے مجھے نسبت دی ہے اور خدمت کا موقع فراہم کیا ہے تو کیوں نہ میں اس موقع کا بھر پور فائدہ اُٹھاؤں اسی لالچ میں بچی جان کی خدمت میں پیش پیش رہنے کی کوشش کیا کرتی تھی۔چچی جان تمام ملنے والوں سے اس قدر شفقت اور پیار فرمائیں اور ذاتی توجہ فرمائی تھیں کہ ہر شخص کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ صرف اس کا خاصہ ہے۔عزیز داری اور قرابت کی وجہ سے آپ خاص توجہ محبت اور انتہا درجہ کی شفقت فرماتی تھیں۔آپ کی ذات حد درجہ مہمان نواز تھی جب میں اپنے والدین اور بھائیوں وغیرہ کے ساتھ جاتی۔تو چاتے آنے پر نہایت بے کلف اور پرتپاک انداز سے پیش آئیں اور اکثر اوقات مجھ سے اور بھائیوں سے بہت ہی شفقت اور پیار سے فرمائیں کہ یہ باقی خشک میوہ یا پھل اپنی جیبوں میں ڈال لو اور راستہ میں کھاتے جانا۔جو کہ ہم سب کو بہت ہی بھلا لگتا تھا میں چھوٹی چھوٹی باتوں تک کے لیے چچی جان سے دُعا کے لیے کہا کرتی تھی کہ چھی جان منہ پر دانے نکل آئے میں دعا کریں یا معدہ خراب ہے آپ دعا کریں۔تو پیاری چچی جان اکثر مفید نسخوں اور مشوروں سے نواز میں اور ساتھ ہی دُعا کے لیے اثبات میں جواب دیتیں۔صاحبزادی بی بی فوزیہ کی شادی طے ہونے پر حضرت چچی جان نے از خود حکم فرمایا کہ تم فوزیہ کے کپڑوں کی تیاری میں مدد کرو اور اس طرح مجھے معنویت پنی جان سے دُعائیں حاصل کرنے کا بڑا موقع ملا۔کیونکہ میں نے مالیر کو یہ طرز کی