دُختِ کرام

by Other Authors

Page 351 of 497

دُختِ کرام — Page 351

کڑھائی سلائی اور خاص طرز کی چیزیں بنا کر بھی جان سے دعائیں حاصل کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔کچھ عرصہ میرے معدہ میں سوزش رہی ایک روز کا واقعہ ہے کہ دوپہر کا کھانا لیے ایک خادمہ حاضر ہوئی تمام بچیاں جو بیٹھی تھیں ان کو فرمایا کہ جاؤ اور جا کر اپنا کھانا کھاؤ مگر مجھے آواز دیگر روک لیا اس پر ایک بچی نے جرات کر کے کہا کہ بڑی اتی آپ ہم سب کو بھیج رہی ہیں اور سلمی کو روک لیا ہے اس کی کیا وجہ ہے ہم بھی آپ کے ساتھ کھانا کھائیں گے اس پر آپ نے فرمایا کہ تم کو معلوم نہیں کہ اس کے معدہ میں سوزش ہے اور یہ بھی پر میری کھانا کھاتی ہے اس لیے یہ میرے ساتھ کھانا کھائے گی۔ایک مرتبہ حضرت چچی جان چند ما، لندن میں قیام کے بعد واپس زیادہ تشریف لائیں تو میں نے اپنی بیماری کے لیے دعا کی درخواست کی تو آپ نے بڑے پیار اور شفقت سے جواب دیا۔کہ اب تم کو کہنے کی ضرورت نہیں ہے مجھے تو تمہارے بارے میں دُعا کرنے کا حکم مل چکا ہے اور میں خود ہی تمہارے لیے دعا کر رہی ہوں میں نے حیران ہو کر پوچھا کہ حکم اور آپ کو آپ انگلینڈ میں تھیں اور حالات میں نے آپ کو اپنے اب بناتے ہیں۔کوئی خط نہیں لکھا پر کہ بار اس پر آپ نے فرمایا کہ تم ایک بار انگلینڈ میں مجھے خواب میں دکھائی دیں واپسی پر لاہور میں ۰۸ اسی ماڈل ٹاؤن ٹھہری تو پھر خواب میں دکھائی دیں اور ایک ورعب دار آواز نے کہا کہ جس شخص کو خواب میں دکھایا جائے اس کے لیے دُعا کرتے ہیں۔سو اب تم کہو نہ کہو۔میں تمہارے لیے دُعا کرتی رہتی ہوں۔اس کے