دُختِ کرام — Page 274
میں سے جو راستہ بیت مبارک کو جاتا ہے۔حضور اس طرف سے بیت کو جا رہے ہیں اور یہ عاجز احقر العباد حضور کے پیچھے جا رہا ہے۔اس لیے والدہ محترمہ نے فرمایا کہ وہ یقین رکھتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دائیں بائیں ان دو لڑکوں میں ایک ضرور یہ عاجز تھا۔الحمد للہ قارئین سے درخواست دعا کرتا ہوں کہ مولا کریم اپنی ستاری اور غفاری کی چادر اس عاجز کو پہنا دے اور میری والدہ کی بشارت میرے حق میں پوری کمر دے۔اسی طرح میرے دوسرے دونوں بھائیوں کو اپنی ستاری اور مغفرت کی چادر پہنا دے۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سے قرابت رکھنے والوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ ان کے نیک اعمال کا دوہرا اجر ہے اور بُرے اعمال کی سزا بھی دگنی ہے۔لہذا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے قرابت رکھنے والوں کے لیے بہت خوف کا مقام ہے احباب دعا کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرابت داروں سے کوئی ایسا عمل سرزد نہ ہو جو اللہ تعالیٰ کی حقوت کا باعث ہو۔اور اپنے خاص فضل سے ہر قسم کے گناہ اور عیوب سے بچاتا رہے اور ان کی سیات حسنات میں تبدیل ہوتی رہیں۔آمین حضرت والدہ صاحبہ کے اوصاف میں سے مہمان نوازی کا وصف بہت نمایاں تھا حتی کہ ان کے اپنے بچے کبھی ان کے ہاں مہمان ہوتے اس قدر احتیاط اور دلجمعی کے ساتھ ان کا خیال رکھا جاتا کہ خود ملازمین کو فکر رہتا که بیگم صاحبہ یعنی حضرت والدہ صاحبہ کی اس مہمان نوازی کے ضمن میں کسی