دُختِ کرام — Page 273
۲۶۱ بھی کیا ہے۔والدہ محترمہ کی وفات سے کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میں اپنی عاقبت کے بارہ میں بہت مشوش ہو گیا۔یہ تشویش اس بنام پر پیدا ہوتی کہ ۱۹۳۶۳۵ کی بات ہے کہ مجھے مسجد دارالفضل قادیان میں سلسلہ کے ایک بزرگ خان الطاف خان صاحب جو بہت دُعا گو اور صاحب رویا وکشون تھے۔مجھے ایک طرف لے گئے اور فرمایا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دائیں بائیں حضرت والد صاحب کے دولڑ کے کھڑے ہیں۔مجھے یہ بات یاد نہیں رہی کہ ان میں سے ایک میں تھا یا نہیں۔اس وقت حضرت والد صاحب کا میں ہی ایک لڑکا تھا۔اس خواب کے بعد ۹۳۵انہ میں عزیز شاہد احمد خان پاشا پیدا ہوئے۔عزیز پاشا کے بعد عزیز مصطفی احمد خان ۱۹۴۳ مہ میں پیدا ہوئے۔مجھے ایک دن یہ وہم سوار ہو گیا کہ حضرت خان الطاف خان صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دائیں باتیں میرے والد صاحب کے دولڑ کے دیکھے تھے۔ایسا تو نہیں کہ یہ عاجزان میں سے نہ ہو۔میں اس وہم میں مبتلا تھا اور اسی حالت میں اپنی والدہ محترمہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور عرض کی کہ میرے لیے دعا کریں اور حضرت خان صاحب مرحوم کا خواب بیان کیا۔حضرت والدہ صاحبہ نے بے ساختہ فرمایا۔یہ یقین رکھو کہ ان دو میں سے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دائیں باتیں کھڑے تھے۔تم ان میں سے ایک ضرور تھے کیونکہ بہت عرصہ ہوا میری والدہ یہ خواب دیکھ چکی تھیں کہ حضرت اماں جان کے مکان واقع قادیان کے دالان