دُختِ کرام

by Other Authors

Page 224 of 497

دُختِ کرام — Page 224

٢١٢ بدترین امراء کے بارہ میں نہ بتلاؤں تمہارے بہترین امیر وہ ہیں جن سے تم محبت کرتے ہو اور وہ تم سے محبت کرتے ہیں۔تم ان کے لیے دُعا کرتے ہو اور وہ تمہارے لیے دعا کرتے ہیں اور بد ترین وہ ہیں جنہیں تم نا پسند کرتے ہو اور وہ تمہیں ناپسند کریں اور جن پر تم لعنت بھیجو اور وہ تم پر لعنت بھیجیں۔ور حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ :۔اذا احب الله عبداً نا دی جبریل ان الله يحبّ فُلاناً فاحبه فيحته جبريل فنادى جبريل في اهل السماء ان الله يحب فلانا فأحيره فيحيه اهل السماء تقر يوضع له القبول فى اهل الارض - ر بخاری کتاب الادب باب المقة من الله ) جب اللہ کسی بڑے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل سے کہتا ہے کہ اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تو بھی اس سے محبت کر اس پر جبریل امیں اس سے محبت کرنے لگتا ہے۔پھر جبرائیل ساکنان فلک میں اعلان کرتا ہے کہ للہ تعالیٰ فلاں سے محبت کرتا ہے میں اسے اہل سمار تم بھی اس سے محبت کر دیں آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔اسکے نتیجہ میں اللہ تعالی اہل زمین میں بھی اسے قبولیت عامہ کا شرف بخشتا ہے اور مہر ایک اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔